counter easy hit

شاہد آفریدی کا کراچی کنگز کی قیادت میں عدم دلچسپی کا اظہار

لاہور: شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کی قیادت میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

Shahid Afridi expressed lack of interest in leadership of Karachi Kingsلاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راﺅنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا انعقاد بڑی خوش آئند ہے، اس بار زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ لاہور کےساتھ دیگر شہروں میں بھی میچز کی تیاری کی جا رہی ہے، پوری دنیا کو یہ تاثر جانا چاہیے کہ ہمارا پورا ملک محفوظ اور پر امن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی قیادت کی بطور کھلاڑی بھی کھیلا، قومی ٹیموں کی قیادت بھی کرچکا،کراچی کنگز والے مجھ پر کپتانی کا بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن میری دلچسپی ہے کہ دیگر ذمہ داریاں اٹھاتے ہوئے فرنچائز اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے کام کروں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے لاہور آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا، امید ہے کہ سری لنکا کے ٹاپ پلیئرز پاکستان آکر کرکٹ کا میلہ سجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کو مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی لیکن ہمیں دستیاب نوجوان ٹیلنٹ پر انحصار کرتے ہوئے انہیں سپورٹ بھی کرنا ہے،آنے والے وقت میں بہتر کمبی نیشن بنتا جائے گا۔