counter easy hit

حکومت سے ڈیل کے معاملے پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دورانی پھٹ پڑیں ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شیخ رشید اور چوہدری غلام حسین کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی سامنے آگئیں، ڈیل سے متعلق جاری سرگوشیوں کا جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزشین لیڈراور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اس وقت نیب حراست میں ہیں جب کہ دوسری طرف حکومتی صفوں میں سے مسلسل این آر او کی بھی آوازیں آ رہی ہیں۔ اسی حوالے سے معروف اینکر و تجزیہ نگار غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا تھا کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے ایک اہم انکشاف کیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کے ذریعے سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں اور وہ اپنے سابق شوہر مصطفیٰ کھر کی رہائی کے لیے بھی کوششیں کرتی رہی تھیں اور اس مقصد کے لیے وہ جنرل حمید گل سے ملی تھیں اور اب تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ ان کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ اور شہباز شریف کو جلد ہی ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔جب کہ تہمینہ درانی یہ بھی کہتی ہیں کہ شہباز شریف کے بیٹے کسی کی مدد کے بغیر باہر نہیں جا سکتے تھے یعنی کے ان کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا گوشہ نرم ہے۔تاہم ڈیل کے معاملے پر تہمینہ درانی کا موقف بھی سامنے آچکا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بتایا جایا این آر او کس کے ساتھ کیا جا رہا ہے، چوہدری غلام حسین اور شیخ رشید ریٹنگ کے لیے جھوٹ بولنے سے گریز کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوہر ن لیگ کی صدر اپوزیشن لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں وہ مرضی کے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو اپنے سیاسی سفر کے لیے اپنی بیوی کی ضرورت نہیں اور پھر یہ بھی بتایا جائے کہ این آر او کس کے ساتھ ہو رہا ہے فوج ، عدلیہ یا حکومت کے ساتھ ۔ چوہدری غلام حسین کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی سامنے آگئیں۔