counter easy hit

شہباز شریف نے بائو انور کے قتل کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے عہدیداران باؤ انور کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور ملزموں کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

بیان میں شہباز شریف کا کہناتھا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایایا جائے۔