counter easy hit

شاہ سلمان کا قطری عازمین حج کیلئے سرحد کھولنے کا حکم

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے موقع پر قطری عوام کے لئے سرحد کھولنے کا حکم دیا ہے۔

Shah Salman order to open the border for Qatari Hajj pilgrims

Shah Salman order to open the border for Qatari Hajj pilgrims

سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے تجارتی تعلقات منسوخ کردیئے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر اور سعودی عرب کو ملانے والی سلویٰ سرحد کو بھی بند کردیا تھا۔ کشیدہ تعلقات کے باوجود سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عوام کو حج کے موقع پر سہولیات کے لئے سرحد کھولنے کا حکم دیا جس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحا سے سعودی عرب آنے والے پہلے وفد کا استقبال کیا۔

دوسری جانب سعودی فرمانروا نے اعلان کیا کہ سلویٰ بارڈر سے سعودی حدود میں داخل ہونے والے قطری عازمین حج کو الیکٹرانک پرمٹ کے بغیر بھی داخلے کی اجازت دی جائے۔ شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی ایرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے اور اس پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔ خیال رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر معاشی پابندی لگاتے ہوئے زمینی اور فضائی تعلقات منقطع کردیے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website