counter easy hit

شاہ سلمان کا افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین عید الفطر کے دنوں میں ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا Shah Salman demands war against militants in Afghanistanہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان نے افغان جنگ بندی کو امن کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام ایک طویل عرصے سے جنگ و جدل کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام اب ماضی کے صفحے کو بند کر کے علم اسلام کا نیا صفحہ کھولنا چاہتے ہیں، جو شدت پسندی سے پاک اور در گزر کے اسلامی اصولوں پہ مبنی ہو۔