counter easy hit

”وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے سینئر صحافیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سیٹ پکی کرادی“

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فائلیں نہ پڑھ سکنے اور وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی افواہیں زیرگردش رہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے ایسی کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے واضح اعلان کیاتھاکہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ رہیں گے تاہم اب گزشتہ روز وزیراعظم سے ملنے والے صحافیوں نے ہی عثمان بزدار کی سیٹ پکی کرادی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کرنیوالے صحافیوں میں شامل اینکرپرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دارلحکومت میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کہاہے کہ آپ کی تنقید سے میری سیٹ پکی ہوگئی ہے ، جتنی آپ نے تنقید کی ، اتنی ہی وزیراعظم عمران خان نے میرادفاع کیا ہے ۔


کامران شاہد کاکہناتھاکہ حیران کن طورپر وزیراعظم کو اعظم سواتی کیخلاف تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا بھی پتہ نہیں تھا تو اس پر اتنا ہی کہہ سکتے ہیں جو لوگ رات بھر اپنے محبوب کے پاس بیٹھے رہیں اور کچھ بھی نہ کریں تو وہ لوگ بھی کمال کے ہوتے ہیں ”اپنے محبوب کے پہلو میں بیٹھ کررات بھر ، جوکچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں“۔
کامران شاہد نے انکشاف کیاہے کہ وزیر اعظم کے تحت الشعور میں قبل از وقت انتخابات کا خیال بھی چل رہا ہے ، 2 وفاقی وزراءکے متعلق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث ہیں۔