counter easy hit

کارکردگی سے سلیکشن درست ثابت کروں گا: حارث سہیل

ابوظہبی: اظہر علی اور سرفراز احمد نے واپسی پر حوصلہ بڑھایا، بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بائولنگ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہوں: کرکٹر

Selection will be prove as correct from performance: Haris Sohailطویل انجری کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کے ساتھ کم بیک کرنے والے حارث سہیل کہتے ہیں کہ سخت محنت کا صلہ ملا ہے، اچھی کارکردگی سے اپنی سلیکشن درست ثابت کریں گے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک شاندار بن گیا اور اس کا سہرا سینئر بلے باز اظہر علی اور کپتان سرفراز احمد کے سر سجایا جنہوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا