counter easy hit

ملک کی حالت دیکھ کر مجھے رونا آجاتا ہے۔

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو کہاں چھوڑا اور آج معیشت کہاں جا پہنچی ہے۔ ملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ نجی ٹی وی کی معلومات کے مطابق یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز ملاقات کرنے والے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیں۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا اچھا صلہ دیا جا رہا ہے،سکیورٹی کے نام پر بیرک میں بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کہاں چھوڑا ور آج معیشت کہاں جا پہنچی ہے۔ ملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ نواز شریف نے سہیل ضیاء بٹ سے کہا کہ آپ بھی جیل میں رہے ہیں ،یہاں لوگ آپ کی بڑی تعریف کرتے ہیں ۔ لگتا ہے کہ جیل میں اچھا وقت گزاراہے ۔جس پر سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ جیل میں وقت کہاں اچھا گزرتا ہے۔