counter easy hit

عمران خان کا ٹرمپ کو زوردار جواب ، کیا ہوا اور کیا ہونا چاہیے تھا ؟ نامور صحافی ارشاد عارف کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کریں

لاہور(ویب ڈیسک) نامور صحافی ارشاد عارف نے کہاہے کہ پاکستانی قیادت کی طرف سے امریکی صدر کو جواب دینا بنتا تھا انہوں نے ٹھیک جواب دیا انکا جواب 100 فیصد درست ہے کیونکہ ایک ایسی جنگ جس میں امریکہ نے ایک کھرب ڈالر خرچ کئے لیکن وہ جیت نہیں سکا اورہمیں کہتا ہے کہ
وہ طالبان کوختم کریں۔ ہمارے حکمرانوں سے یہی غلطی ہوئی کہ ہم نے اس جنگ کو اپنی جنگ قرار دے دیا ۔ا مریکہ نے ہمیں کولیشن سپورٹ فنڈ کے طورپر پیسے دیئے اگروزیراعظم نے امریکی صدر کو جواب دیا ہے تو قوم کوا ن کا ساتھ دینا چاہئے ۔ میرا خیال ہے کہ اب امریکی قوم اپنے صدر کو سمجھائے گی کہ ہرملک کے ساتھ متنازعہ بیان دینے کی ضرورت نہیں ہے اور اچھے تعلقا ت قائم کئے جائیں۔تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے 92نیوزسے گفتگو میں کہا کہ ہم نے اپنی ڈائریکشن درست کرلی، امریکہ نے ہمیں دبائو میں لانے کی کوشش کی جس کی ہم نے پروا نہیں کی، امریکی صدر کی بات غیر سنجیدہ ہے جس کو نظر انداز کردینا ہی چاہئے کیونکہ وہ سنجیدہ صدر نہیں ۔