counter easy hit

حکومت کی اخلاقیات دیکھیئے کہ ۔۔۔ سینئر صحافی سلیم صافی اعظم سواتی کے معاملے پر حکومت پر برس پڑے ، اتنہائی سخت بات کہہ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اعظم سواتی سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں انہیں قصور وار قرار دیا گیا ہے اور اب اس معاملے پر سینئر صحافی سلیم صافی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے سلیم صافی کاکہناتھا کہ حکومت کی اخلاقیات دیکھئے کہ ابھی تک اعظم سواتی کو فارغ نہیں کیا ہے اور اگر چیف جسٹس نوٹس نہ لیتے تو غریب لوگ ابھی جیل میں سڑ رہے ہوتے ۔ سلیم صافی نے کہا کہ رپورٹ میں ثابت ہوگیاہے گائے نے جودر اندازی کی تھی وہ اس علاقے میں کی تھی جس پر اعظم سواتی نے قبضہ کیا تھا اور اس معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اور پولیس ان کے ہمنوا تھے ۔ انہوں نے کہا ہم عدالتوں کے ذریعے سیاستدانوں کی فراغت کے حق میں نہیں ہیں لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کوسزا ملنی چاہئے ۔