counter easy hit

کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ، ڈھائی ہزار اہلکار تعینات

کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس اور ایف سی کے ڈھائی ہزا ر اہلکار تعینات ہیں، فورسز کی پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جار ی ہے ۔

SECURITY, HIGH, ALLERT, IN, QUETTA, 2500, CORPS, DEPLOYED, IN, THE, CITYپولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق سیہون واقعہ کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، شہر میں پولیس، بلو چستان کانسٹیبلر ی اور ریپڈ ریسپانس فورس کے بارہ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ انسداد دہشتگردی فورس کے تین سو اہلکار اہم حسا س مقاما ت اور سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پرفرا ئض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ شہر میں ستر سے زائد ناکہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں۔

پولیس کے علاوہ فرنٹیئرکور کے ایک ہزار سے زائد اہلکار بھی سیکورٹی ڈیو ٹیز سر انجام دے رہے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی را ستو ں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے ایس پیز کو نماز جمعہ کے اوقات میں سرکل میں رہنے اور ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو گشت کی ہدایت کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website