counter easy hit

ملک بھر میں سرچ آپریشن،80 افرادگرفتار

SEARCH, OPERATION, THROUGHOUT, THE, COUNTRY, MORE, THAN, EIGHTY, SUSPECT, ARRESTEDملک بھر میں سرچ آپریشن،80 افرادگرفتار

ملک بھر میں امن و امان یقینی بنانے کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ دادو سے4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ بھکرمیں22مشکوک افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔پشاور کےمختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے54 افراد کوگرفتار کر لیا۔ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔دادو میں خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر4 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔گرفتار افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے،مشتبہ افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

بھکر کے علاقے تھل میں سرچ آپریشن کے دوران 22 مشکوک افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران50 سےزائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔پشاور کےمختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے54 افراد کوگرفتار کر لیا۔گرفتار افراد میں 34 مشتبہ شامل ہیں جبکہ کرایہ داری کےنامکمل کوائف پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں ایک ریپیٹر، گولیاں اور چرس بھی برآمد کیے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website