counter easy hit

محبت میں ناکامی کاصحت پر کیا اثر پڑتاہے؟ سائنسدانوں نے نوجوان نسل کوخبردار کردیا

لندن(ویب ڈیسک)موجودہ دور میں نوجوان ہوتا ہر بچہ دنیاوی محبتوں میں الجھا ہے ، غیرحقیقی محبت میں مصروفیت اور پھر اس میں ناکامی کی وجہ سے دنیاوی معاملات تو متاثرہوتے ہی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نوجوان نسل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی چاہنے والے کو نہ پاسکنے پر دل کے مریض بن سکتے ہیں دنیانیوز کے مطابق دل کی بیماری کئی لوگوں کولاحق ہوتی ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ دل کاٹوٹنا صحت کیلئے بھی خطرناک ہے ، کسی کی جدائی یا اپنانے میں ناکامی دل کا مریض بناسکتی ہے جبکہ اس بیماری کو ڈاکٹروں نے بروکن ہارٹ سنڈروم کا نام دے دیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا شکار زیادہ تر نوجوان ہیں جن کی عمریں 19 سال سے 25 سال کے درمیان ہیں, بریک اپ سے نوجوانوں کی صحت پر پڑنے والے اثرات وقتی ہرگز نہیں ہوتے،ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنا دکھ دوسروں کے ساتھ نہ بانٹنے سے یہ صورتحال موت کا پیغام بھی لا سکتی ہے۔

ڈاکٹروں نے ہدایت کی ہے کہ دل ٹوٹنے کوہلکانہیں بلکہ سنجیدہ لیں ، تحقیق سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کسی سے بچھڑنا اور رشتوں کا ٹوٹ جانا براہ راست دل کو متاثر کرتا ہے۔اسی طرح ذہنی تناؤ کی وجہ سے رفتہ رفتہ دل کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور یہ کیفیت ہارٹ اٹیک تک پہنچنے میں معاونت کرسکتی ہے۔