counter easy hit

جھوٹے گواہوں اور ان پر فیصلہ دینے والے کا کیا انجام ہونے والا ہے؟ آسیہ بی بی کے فیصلے کے بعد سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

لاہور (نیوز ڈیسک) جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دی جائے گی اس کے علاوہ جھوٹے گواہوں پر فیصلے دینے والے ججوں سے بھی بازپرس کی جائے گی، یہ بات سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہی، انہوں نے کہا کہ جلد جھوٹے گواہوں کو عمر قید کی سزائیں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ جب جھوٹے گواہوں کو سزا دی جائے گی تو نظام ٹھیک ہو جائے گا، اس کے علاوہ جھوٹے گواہوں کی گواہی پر سزا دینے والے ججوں سے بھی باز پرس

ہو گی، انہوں نے کہا کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو جیل بھیجا جائے گا، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ انصاف نہ دینے والے ججوں کو منصف کی کرسی پر بیٹھنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرائیل کورٹ سزا سنا دیتی ہے حالانکہ مقدمہ بریت کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کے ججوں نے صرف اللہ کو جواب دینا ہے، جسٹس کھوسہ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ان ججز نے اللہ کو جواب نہیں دینا۔