counter easy hit

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملک یکیلئے خوشیان ہی خوشیاں لا رہا ہے، ایک طرف ملک میں سی پیک کے بعد سے اب تک کی بھاری سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، اور دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے،

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں گزشتہ رات تاریخی مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر قرار دیا جسے سن کر پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے ، تاہم دوسری جانب اب پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری یہ آئی ہے کہ ڈالر کی قیمت میں معمولی دیکھنے میں آئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 43 پیسے کم ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 138روپے 40 پیسے پر فروخت ہورہا ہے، یہ کمی بیشک کم ہے مگر ڈالر کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی بھی کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے ، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد اپنے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ پاکستان کے دوسرے روز 3 مصروفیات ہوں گی ،معزز مہمان سے دوسرے روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینٹ کا وفد ملاقات کرے گا، اسی روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے، نشان پاکستان دینے کی تقریب آج ایوان صدرمیں ہو گی۔ تقریب میں حکومتی وزرا،عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی، یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،

شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا گیا، اور فضا میں ہی پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا، کل جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نورخان ایئربیس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نے پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلاکر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس تک لیکر گئے، وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا، وزیراعظم عمران خان خود چلاکر ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس لیکر گئے ، سعودی وفد کو پانچ تہوں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، سعودی ولی عہد کے ذاتی استعمال کی اشیاء کے 80 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے ، وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہوگا، اتوار کو وزیر خزانہ اسد عمر سے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفیج کی ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے اربو ںڈالر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔