counter easy hit

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل مار گرایا

ریاض: سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورس نے نجران پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

Saudi Arabia killed another missiles of the houthi rebelsعرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے سرحدی علاقے نجران پر داغے گئے میزائل کو فضاء میں ہی ناکارہ بنادیا۔ تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ایک صحرا میں گرے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میزائل کی ساخت، رینج اور دیگر معلومات کے حصول کے لیے میزائل کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔ میزائل کا ہدف نجران کا رہائشی علاقہ تھا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں میں تیزی آئی ہے تاہم سعودی فضائیہ نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے میزائل حملوں کو ناکام بنا کر شہریوں کو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا ہے۔ گزشتہ میزائل حملوں کی طرح اس بار بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میزائل ایرنی ساختہ ہے جسے ایران سے باغیوں تک پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے نزدیک ایک ڈرون کو بھی مار گرایا تھا۔ نجران کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے بغاوت کے آغاز ستمبر 2014 سے اب تک درجنوں راکٹ حملے کیے گئے ہیں تاہم سعودی فضائی دفاع نے ان حملوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔