counter easy hit

سعودی عرب میں پاکستانی قیدی موجود ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدی موجود ہیں ۔ کچھ شہری ویزے کی میعاد ختم ہونے پرقید ہیں، ہمارے لوگوں کوشکایات بھی ہیں اورمشکلات بھی ، ہزاروں پاکستانی روزانہ سفارتخانے سے رابطہ کرتےہیں، اے این ایف ،ایف آئی اے کی سرپرستی کےبغیرمنشیات باہرنہیں جاسکتی، پاکستانی کمیونٹی کےمسائل کی عالمی فورم پربات کی، ہم  نے اپنا کیا حال کرلیا ہے؟اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، ہم نے میڈ ان امریکا جہادلڑا اورجہادی بنائے، ہمارے مسلمان ممالک کےحکمران دشمنوں کے سہولت کاربنے ہوئے ہیں، مسلم امہ کاشیرازا بکھراجارہاہے، داعش کوافغانستان کون لے کرآیا، داعش ختم نہیں ہوئی، اس نے صرف اپنا پتا تبدیل کرلیا ہے، آج سعودی عرب میں 80 اور 90 کی دہائی سے کم فوج ہے، ہمارےحکمرانوں نےپاکستانی مفاد کیلیےنہیں اپنے ذاتی مفاد کیلیے سمجھوتاکیا، ہم نے یمن کی جنگ میں شرکت نہیں کی،