counter easy hit

سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو باباکی فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کے متعدد سین نامناسب قرار دے دیئے ہیں۔

Sanjay dutt film "Bhoomi" has been troubled before the releaseبالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’’بھومی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ، یہ فلم سنجے دت کے کیرئیر کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ جیل سے رہائی کے بعدسنجے دت اس فلم کے ذریعے طویل عرصے بعد دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے سنجےدت کی خوشیوں پر پانی پھیرتے ہوئے فلم کے کچھ مناظر نامناسب قراردیتے ہوئے انہیں فلم سے ہٹادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’بھومی‘‘ کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت باپ اور آدیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کاکردار نبھارہی ہیں تاہم فلم میں کچھ مکالمے اور سینز پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ نے انہیں فلم سے خارج کرنے کا حکم  دیاہے ، کل ملا کر سنسر بورڈ نے فلم میں 12 سینز کاٹے ہیں جس کے باعث سنجے دت اور فلم کے ہدایت کار امنگ کمار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی سنسر بورڈ ان کے لیے پریشانیاں کھڑی کرے گا اور فلم کے متعدد سینز کاٹے گا فلم میں موجود سنی لیون کے آئٹم سانگ ٹرپی ٹرپی پر بھی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی ہے اب یہ گانا فلم میں مکمل نہیں دکھایا جائے گا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا پہلے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت اور آدیتی راؤ حیدری کی فلم ’’بھومی‘‘ رواں ماہ 22 ستمبر کو ریلیز کی جائےگی۔