counter easy hit

ثنا شاہنواز نے ’ خدا میرا بھی ہے ‘ کی تیاریاں شروع کردیں

Sana Shah Nawaz has started preparations for God is my '

Sana Shah Nawaz has started preparations for God is my ‘

سیریل کی کاسٹ میں عائشہ خان ، صبا حمید ، محمود اسلم ، ارسا غزل ، عمران اشرف سمیت متعدد اداکار شامل ہیں

کراچی: فیشن ڈیزائنر ثنا شاہنواز نے صدقے تمہارے اور من مائل کی شاندار کامیابی کے بعد نئی ڈرامہ سیریل    خدا میرا بھی ہے    کی تیاریاں شروع کر دیں ، انہوں نے اپنی والدہ ثمینہ ہمایوں سعید کے ساتھ پروڈکشن ہاؤس بھی بنالیا ۔ نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے تحت پہلی پروڈکشن   خدا میرا بھی ہے    کے لئے طارق شاہ کو معاون پروڈیوسر کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ سیریل کی کاسٹ میں عائشہ خان، جبران ، فرقان قریشی ، صبا حمید ، محمود اسلم ، ارسا غزل ، عمران اشرف ، حرا ترین اور مریم سلیم شامل ہیں ۔ اس سیریل کی ہدایت کاری شاہد شفاعت دے رہے ہیں ، سیریل کا سکرپٹ اسما نبیل نے تحریر کیا ہے ۔ ثنا شاہنواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ من مائل اگرچہ ایک کمرشل پراجیکٹ تھا ، اب بطور پروڈیوسر مختلف کہانیوں پر تجربہ کرنا چاہتی ہوں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website