counter easy hit

سلمان خان کا کیرئیر بری طرح فلاپ

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ایکشن سیریز ’ریس‘ کی تیسری فلم میں پہلی بار سلمان خان کو کاسٹ کیا گیا تھا۔جہاں اس فلم میں سلمان خان پہلی بار نظر آئے تھے، وہیں انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے قبل فلم کی ٹیم سے بڑے بڑے مطالبے کرکے نہ صرف فلمکی کاسٹ کو تبدیل کروایا تھا، بلکہ انہوں نے ہدایت کار بھی اپنی پسند کیا لیا تھا۔ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنانڈس، ڈیزی شاہ اور بوبی دیول سمیت ثاقب سلیم بھی نظر آئے تھے۔جب کہ سیریز کی تیسری فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا نے دی تھیں، جنہیں سلمان خان کی فرمائش پر یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔اس سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار سیف علی خان نے ادا کیا تھا، جنہوں نے تیسری فلم میں اپنی جگہ دبنگ خان کو کاسٹ کیے جانے پر کہا تھا کہ انہیں یہ خبر پہلے سے ہی دی گئی تھی کہ سیریز کی تیسری فلم میں سلمان خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔سیف علی خان نے ریس سیریز کے پروڈیوسر رمیش ایس ترانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ریس تھری‘ کے مرکزی کردار کے لیے سلمان خان سے بہتر اور کوئی اداکار نہیں ہوسکتا۔تاہم سلمان خان کے مرکزی کردار کے باوجود ’ریس تھری‘ بری طرح ناکام گئی۔ریس تھری کو گزشتہ برس 15 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے اگرچہ پہلے تین دن میں ہی 100 کروڑ روپے کما لیے تھے، تاہم دبنگ خان جیسے اداکار ہونے کی وجہ سے اس فلم نے توقعات سے کم کمائی کی۔فلم کی ناکامی کے بعد جہاں سلمان خان اور ہدایت ریمو ڈی سوزا نے مداحوں سے معزرت کی تھی، وہیں سلمان خان نے سرمایہ کاروں کو اپنی جیب سے بھی پیسے ادا کیے تھے۔اس فلم کو بدترین کہانی اور غیر متاثر کن اداکاری کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔’ریس تھری‘ کی ناکامی کے بعد اب اس سیریز کی چوتھی فلم بنائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس متعلق اطلاعات ہیں کہ اب سلمان خان کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رمیش ایس ترانی سیریز کی چوتھی فلم بنانے سے متعلق تیاریاں کر رہے ہیں اور اس بار فلم میں واپس سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سلمان خان کی وجہ سے ریس تھری کی ناکامی کے بعد فلم پروڈیوسر چوتھی فلم کو پہلی دو فلموں کی طرح کامیاب بنانا چاہتے ہیں، اس وجہ سے چھوٹے خان کو ہی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔اگرچہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ریس فور کو کب تک بنایا جائے گا اور اس میں اور کون سے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم امکان ہے کہ اس حوالے سے فلم پروڈیوسر جلد ہی اعلان کریں گے اور آئندہ برس تک اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ابھی یہ کہنا بھی قبل از وقت ہے کہ ریس فور میں سیف علی خان کو ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جائے گا اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر اب سیف علی خان اس فلم میں کام کرنے سے معزر کرلیں۔خیال رہے کہ ریس سیریز کی پہلی 2 فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیے، اس سیریز کی پہلی فلم 2008 اور دوسری 2013 میں آئی تھی، تیسری فلم کو جون 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔