counter easy hit

کروڑوں میں کھیلنے والے سلمان خان اپنے دوست کے مقروض

ممبئی: سلمان خان کا شماربالی ووڈ کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔

Salman Khan, who plays in hundreds of millions of friends, is a victim of his friendڈ کے کامیاب ترین اداکارہیں وہیں وہ نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ظہیر اقبال ادا کریں گے۔

سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ’’زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔ جن سے تم پیارکرتے ہو اورجو تم سے پیار کرتے ہیں ، ان کا ہمیشہ احترام کرنا اور ان سے ہمیشہ وفادار رہنا‘‘

اپنی ایک اور ٹوئٹرمیں سلمان خان نے ظہیر اقبال کے والد اقبال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچپن میں یہ شخص میرا بینک تھا۔ مجھے اب بھی اسے 2011 روپے دینے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ نا تو میں نے اسے لوٹائے اورنا ہی اس نے کبھی اس پر مجھ سے سود مانگا۔