counter easy hit

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت نظام صلوۃ کمیٹی کا اہم اجلاس، یکساں نظام صلوۃ بل کے مسودے پر علماء کا اتفاق رائے

(اسلام آباد(اصغر علی مبارک) وزارت مذہبی امور میں نظام صلوۃ کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں نظام صلوۃ بل کے مسودے پر اتفاق رائے کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی۔زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں یکساں اوقات اذان و نماز کے حوالے سے ایک بل کے مسودے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں نظام صلاۃ کمیٹی سمیت تمام مسالک کے جید علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت مزہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ، وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چوہدری سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بل کے مسودے پر باہمی مشاورت کے بعد مزید بہتر بنایا گیا۔ سردار محمد یوسف نے علماء کرام کو اس بل پر محنت اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے مسودے پر دیگر متعلقہ محکموں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ اور ان سے بھی تجاویز لی جائی گی۔

SALAT, SYSTEM, IN, PAKISTAN, TO, BE, IMPLEMENTED, BY, SALAT, COMMITTEESALAT, SYSTEM, IN, PAKISTAN, TO, BE, IMPLEMENTED, BY, SALAT, COMMITTEESALAT, SYSTEM, IN, PAKISTAN, TO, BE, IMPLEMENTED, BY, SALAT, COMMITTEESALAT, SYSTEM, IN, PAKISTAN, TO, BE, IMPLEMENTED, BY, SALAT, COMMITTEE