counter easy hit

سجل علی کا سری دیوی کی بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام

مایہ ناز پاکستانی اداکارہ سجل علی نے معروف بالی ووڈ اسٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم’دھڑک‘کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Sajal Ali good wishes for the daughter of Srideviگزشتہ روز سجل نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے جھانوی کپور کی ڈبییو فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ سجل نے مداحوں کے لیے جھانوی کپور اور فلم میں ان کے ساتھی اداکار ایشان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ’مجھے فخر ہے کہ جھانوی ڈیبیو فلم کر رہی ہے‘، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی اسٹار سے زیادہ بہتر کام کریں گی۔