counter easy hit

سجل علی کا احد رضا میر کے نام محبت بھرا پیغام

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کا اداکار احد رضامیر کے نام لکھا گیا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی اور فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار احد رضا میر کی جوڑی مقبول ترین ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ سے لوگوں کے دل میں اتری ہوئی ہے۔ سجل اور احد ساتھی اداکار ہونے  کے ساتھ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور ہر موقع پر ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں احد رضامیر کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ کا ٹریلر لانچ ہوا ہےجس میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ احد رضا میر کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیاگیا ہے۔ اسی حوالے سے سجل علی نے اپنے قریبی دوست احد رضامیر کے نام ایک محبت بھرا پیغام تحریر کیا ہے۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر احد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں خود کو مبارکباد کا یہ پیغام لکھنے سے روک نہیں سکی، میں یہ پیغام صرف اسلیے نہیں لکھ رہی کہ ’پرواز ہے جنون‘‘میں احد رضامیر نے بہترین اداکاری کی ہے بلکہ میں یہ پیغام احد رضامیر کی والدہ کے لیے بھی لکھنا چاہتی ہوں جن کی آنکھوں میں اپنے بیٹے کی کامیابی کی چمک ہی کچھ اور تھی۔