counter easy hit

ہارٹ اٹیک سے بچائو کی ممکنہ تدابیر اور گولیاں جو فوری فراہم کرنی چاہییں: تحریر اصغر علی مبارک

اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کیلئے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس موجود رکھیں جس میں چار گولیاں ڈسپرین ‘ چار گولیاں اینجی سڈ اور ڈیپونڈ این ٹی فائیو سکن موجود ہوں۔

پاکستان کے معروف ہارٹ سرجن میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ملک بھر کے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو سینے کے وسط میں کھچائو اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے‘ اُسے پسینہ چھوٹ پڑے‘ رنگ زرد ہو جائے‘ سانس لینے میں دشواری ہو‘ ایسا محسوس ہو جیسے اُسکے سینے پہ کوئی بیٹھا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو گی۔

اس کیلئے متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین  گولی چبا کر نگل جانی چاہئے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ  رکھ لینی چاہئے۔ سینے کے بائیں جانب این ٹی فائیو سکن لگا لینا چاہئے۔ اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے بنے گی۔ اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔

Kindly spread public service message

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website