counter easy hit

سعد الحریری واپس لبنان پہنچ گئے

بیروت: لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری 3 ہفتوں بعد واپس پہنچ گئے ہیں۔

Saad al-Harriri returned to Lebanonسعد الحریری کئی روز سعودی عرب میں مقیم رہے جہاں پر انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی۔ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرانسیسی صدر کی دعوت پر سعد الحریری دورہ فرانس پر چلے گئے، جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بیروت میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔