counter easy hit

سعد الحریری نے فرانس جانے کی دعوت قبول کر لی

ریاض: لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری سعودی عرب سے جلد ہی فرانس روانہ ہو جائیں گے۔

Saad al-Harriri accepted the invitation to go to Franceفرانسیسی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے فرانس آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ ریاض کے دوران اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، وہ اس وقت سے تاحال سعودی عرب میں مقیم ہیں۔اس سے پہلے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ حریری کو مستعفی ہونے پر سعودی عرب نے مجبور کیا ہے اور وہ سعودی عرب میں گرفتارہیں۔