counter easy hit

شام میں کسی بھی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔

Russia will be responsible for any new tension in Syria, Americaغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی جانب سے جنوب مغربی شام میں کشیدگی نہ بڑھانے کے معاہدے کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، توقع ہے کہ روس کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

نکی ہیلی نے کہا کہ روس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اتحادی اسد رجیم کو جنوب مغربی شام میں محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے سے روکے ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بشارالاسد حکومت نے جنوب مغربی شام کے شہر درعا پر بمباری شروع کی ہے، گزشتہ روز باغیوں کے زیر کنٹرول درعا گورنری میں اسد رجیم کی بیرل بموں سے کی گئی بمباری پر یورپی یونین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شامی فوج کی حالیہ کارروائیوں بالخصوص تین دن سے جاری بمباری کے بعد درعا میں 12 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق درعا اور اس کے مضافات میں شامی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں ساڑھے سات لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔