counter easy hit

طب اسلامی پر امریکی تحقیق، خوشگوار صحت کیلئے طلب اسلامی کو سب سے بہترین قرار دیدیا

rules-of-tib-e-islami-insures-best-healt-amercial-research

rules-of-tib-e-islami-insures-best-healt-amercial-research

شکاگو (نیوز ڈیسک) موٹاپا ایک اذیت ناک بیماری ہے، اور یہ ایسا مرض ہے جو آپکی اپنی زندگی کو ڈسٹرب کرتا ہی ہے ساتھ میں دوسروں کو بھی برا لگتا ہے، ہر ذی شعور، آنکھوں سے دیکھنے والے کو موٹا اور بھدا جسم بلکل بھی اچھا نہیں لگتا۔ اس لیےآپکے حق میں یہی بہتر ہے کہ موٹاپا نہ ہونے دیں۔ اپنی باڈی کو شیپ لیس نہ ہونے دیں۔ * پوری دنیا میں موٹاپے سے نجات پانے کے لیے مہنگی ادویات استعمال کی جاتی ہیں، سارا سارا دن ورزشیں کی جاتی ہیں، آپریشن تک کروائے جاتے ہیں، لیکن موٹاپا ہے کہ قابو میں نہیں آتا، اور آئے بھی کیوں؟ * کیونکہ ہم لوگ اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی نہیں لاتے، بغیر بھوک کے کھائےچلے جاتے ہیں، کہیں بیٹھے ہیں تو بلاوجہ کھائے جاتے ہیں، چلتے پھرتے کھائے جاتے ہیں یہاں تک کہ لیٹے ہوئے بھی کھانے سے باز نہیں آتے، اوپر سے کولڈ ڈرنکس اور یخ ٹھنڈا پانی پیئے جاتے ہیں، بیکری آیئٹمز کھائے جاتے ہیں یعنی ہماری کھانے کی کوئی روٹین، کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہوتا، اور جب موٹاپا آ جاتا ہے پھر ڈائٹ شروع کر دی جاتی ہے، جم جوائن کر لیا جاتا ہے، مہنگی دوائیں کھانے لگتے ہیں، اور پھر ان کے سائیڈ افیکٹ کی بھی پرواہ نہیں کرتے تب مقصد یہ ہوتا ہے کہ بس کسی طرح یہ موٹاپا جان چھوڑ جائے، * لیکن اگر ہم کھانے کے لیے جینے کی بجائے اگر جینے کے لیے کھانے کی عادت بنا لیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ موٹاپا آ جائے، ویسے بھی ہمارا مذہب خوراک خوری سے منع کرتا ہے، اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ مومن ایک انت سے کھاتا ہے جبکہ مشرک سات انتوں سے کھاتا ہے۔ ایک اور مقام پر حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا انسان کے لیے پیٹ بھر کر کھانے سے زیادہ نقصان دہ چیز اور کوئی نہیں اس لیے انسان کے لیے اتنے ہی لقمے کافی ہیں جو اسکی کمر کو قائم رکھ سکیں۔ * امریکی ماہرین صحت کا مشورہ * امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے پانچ منٹ پہلے دو گلاس تازہ پانی پی لیں، اور کھانا کھانے کےبعد دو سے تین منٹ تک پیدل چلنے کی عادت بنا لیں۔ تو آہستہ آہستہ موٹاپا زائل ہونا شروع ہو جائے گا اور آخرکار آپ سمارٹ ہو جائیں گے اور باقی صحت بھی اچھی رہے گی۔ امریکی ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ہدایات پر ہر ذی شعور کو عمل کرنا چاہیے تاکہ آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔۔ * جبکہ آج سے چودہ سو سال پہلے میرے اور آپکے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں پانی پینے کا سنت طریقہ بتا دیا تھا۔ کہ پانی کیسے اور کب پینا ہے؟ اور پھر کھانا کھانے کے بعد 70 قدم چلنے کے فرامین نبوی بھی موجود ہیں لیکن ہم لوگ غور نہیں کرتے ہمیں کوئی اور بتائے ہم پھر عمل کرتے ہیں۔ اور یہ ہمارا المیہ ہے۔ ِ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website