counter easy hit

اسکول بس میں کیمرا نہ ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک اسکول بس میں طلبہ کی لڑائی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ملنے پر اسکول انتظامیہ پر ایک لاکھ درہم یعنی 30 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

Rs. 30 lakhs penalty for no camera in school busاماراتی میڈیا کے مطابق  ابوظہبی کی کرمنل کورٹ نے ایک نجی اسکول کو طلبہ کی حفاظت اور سیکیورٹی اقدامات سمیت ٹرانسپورٹ قواعد و ضوابط  میں کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی دستاویزات میں  بتایا گیا ہے کہ پولیس کو والدین کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اسکول بس میں ایک طالب علم نے ان کے بچے سے لڑائی کی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران اسکول انتظامیہ کو طلب کرکے سوال جواب کیے  لیکن جب بس کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تو انکشاف ہوا کہ بس میں کوئی کیمرا ہی نہیں تھا۔ سرکاری وکیل نے غفلت برتنے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف عدالت میں رپورٹ دی جس کی روشنی میں عدالت نے اسکول کو ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔