counter easy hit

پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ)روحی بانو صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فرانس کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ۔ 91 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

پیرس (مانیٹرنگ رپورٹ)روحی بانو صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فرانس کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ۔ 91 ویں سالگرہ انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
انتہائی پروقار تقریب آج پیرس کے مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ لا کور نیو میں منائی منعقید کی گئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنمائوں سمیت صحافیوں اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ویمن ونگ روحی بانو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شقی القلب اور کج بحث لوگوں نے ہمیشہ نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر شہید بھٹو کو مٹانے کی کوششیں کرنے والے خود مٹ گئے مگر ان کا نام خیر وخوبی کے ساتھ پاکستان کے نام کے ساتھ زندہ ہے اور زندہ رہیگا۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ہمہ جہت سوچ اور سیاسی بصیرت نے پاکستان کو مضبوط قلعہ بنایا ۔ تقریب کے بعد شہید زوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب کی روح رواں صدر پیپلز پارٹی فرانس ویمن ونگ نے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں چوہدری عبدالرزاق ڈھل صدر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس،  پاکستان پیپلزپارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر برائے یورپ اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 
Roohi Bano, PRESIDENT,  PPP, WOMEN WING, FRANCE, organized, BIRTH, ANNIVERSARY, FUNCTION, IN, FRANCE