counter easy hit

نئے پاکستان کی حکومت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر سکاری تقریب بھول گئی، مجرمانہ غفلت یا قائد اعظم ثانی بابائے قوم کا عہدہ بھی خود رکھنا چاہتے ہیں، روحی بانو

نئے پاکستان کی حکومت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر سکاری تقریب بھول گئی، مجرمانہ غفلت یا قائد اعظم ثانی بابائے قوم کا عہدہ بھی خود رکھنا چاہتے ہیں، روحی بانو

پیرس(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) نئے پاکستان کی حکومت کی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر سرکاری تقریب منعقد نہ کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے کہا کہ قائد اعظم کے یوم ولادت پر حکومتی رہنماؤں نے صرف بیانات دینے پر ہی اکتفا کیا، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کسی سرکاری دفتر میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

اس معاملے پر موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی پی راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے سو روز مکمل ہونے پر تو بڑی دھوم دھام سے تقریب کا انعقاد کیا اور چکاچوند تقریب منعقد کی لیکن بانی پاکستان کے یوم ولادت پر کسی سرکاری تقریب کا انعقاد کرنا تو دور ، حکومت نے ایک کیک تک نہیں کاٹا جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ نیا پاکستان بننے سے ملک میں مثبت تبدیلیوں کی منتظر قوم کو ایک اور بڑاجھٹکا دیا گیا   نئے پاکستان کی حکومت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت ہی منانا بھول گئی۔ نئے پاکستان کی حکومت نے بابائے قوم اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کا کسی سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں کیا۔

سرکاری سطح پر تو ایک طرف پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی سطح پر کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا۔ پاکستان تحریک انصاف جو بانی پاکستان کے افکار پر چلنے کی بات کرتی ہے  نے بھی کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جو افسوسناک ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کے علاوہ کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی۔

 

Roohi Bano, PRESIDENT, PPP, WOMEN WING, FRANCE