counter easy hit

روہنگیا پناہ گزینوں کا بھارت آکر رہنا ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: مودی حکومت

نئی دہلی: مہاجرین کی تعداد 40 ہزار، بعض کے پاکستانی دہشتگرد تنظیموں سے رابطے، حکومت انہیں ڈی پورٹ کرنا چاہتی ہے، مداخلت نہ کیجائے: سپریم کورٹ میں استدعا

Rohingya refugees staying in India serious threat to domestic security: Modi governmentبھارت کی مرکزی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک بیان داخل کراتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا غیر قانونی طریقے سے بھارت آکر رہنا ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ، اس لئے حکومت انہیں ڈی پورٹ کرنا چاہتی ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے پندرہ صفحات پر مشتمل بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی روہنگیا تارکین کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے ، بعض کے پاکستانی دہشتگرد تنظیموں سے رابطوں کی اطلاعات سکیورٹی ادارے دے چکے ہیں۔ حلف نامے میں روہنگیا پناہ گزینوں کو کسی صورت ملک میں رہنے کی اجازت نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے عدالت سے اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت نے مرکزی حکومت کا موقف سننے کے بعد سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔