counter easy hit

ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے’گنگنانے والی سڑک‘ بنا ڈالی۔

Roads ready to dungeon in Netherlandویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کےلیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کےلیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ ’دھنوں‘ سے بھی  لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں لیکن یہ ’سنگنگ روڈ‘ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اگر آپ اس سڑک پر سفر کررہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے ’پیانو‘ سے گزریں گے تو یہ ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ  مقرر کی گئی ہے۔

You must be logged in to post a comment Login