counter easy hit

سڑکیں بند کی گئیں تو قانون حرکت میں آئے گا، حکومت پنجاب

Zaim Qadri

Zaim Qadri

لاہور (یس ڈیسک) حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سڑکیں بند کرے گی تو احتجاج پر امن کیسے ہو گا؟ سڑکیں بند کی گئیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔

زعیم قادری نے کہا کہ 15 دسمبر کو کسی راستے کو بند نہیں کرنے دیں گے، کاروبار کے ساتھ اسکولوں اور اسپتالوں تک رسائی کی آزادانہ نقل و حرکت عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت ہے کہ سڑکیں بلاک نہ کرنے دی جائیں اور کاروبار کرنے والوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔