counter easy hit

ابھی توگیم باقی ہے! پہلے سے جیل میں قید نوازشریف پر ایک اورمصیبت آن پڑی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے ،، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پرسماعت آج ہوگی،، نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کی درخواستوں پر درخؤاست دائر کر رکھی ہے ،، جس پر سماعت آج ہوگی،، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پرسماعت آج ہوگی،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نوازشریف اورنیب کی اپیلوں پرسماعت آج کرے گا،،نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں سزا دینے کی اپیل کی ہے،،دوسری جانب نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، اپیل کے فیصلے تک سزامعطلی وضمانت پررہائی کی درخواست بھی دائرکررکھی ہے،، یاد رہے 5 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بھی سزا دلوانے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے منظور کی تھی،، نیب نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی سزا سات سال سےبڑھانے کی استدعا کی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کو چیلنج کیا ہے،، واضح رہے گزشتہ سال 24 دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔