counter easy hit

امریکی سفارتی پابندیوں کا جواب، پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: امریکی سفارتی پابندیوں کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگا دی۔

Reply of US diplomatic sanctions, Pakistan also banned on American diplomatsوزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستانی ایئر پورٹس پر امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کو ویانا کنونشن کے مطابق دیکھا جائے گا، امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں نقل و حمل سے پہلے متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت لینا ہوگی۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی اپنی  یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالا شیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیر استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔ امریکی سفارتخانے کی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلو میٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا، امریکی سفارتکاروں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے سفارتی عملے پر پابندیاں لگائی ہیں جن کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے، ان پابندیوں کے تحت پاکستانی سفارتی اہلکار سفارتخانے سے 25 میل کے فاصلے کے اندر رہیں گے اور اگر اُنہیں 25 میل سے باہر جانا ہو تو امریکی محکمہ خارجہ سے خصوصی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔