counter easy hit

تبدیلی پھر جوش میں: ہر گلی محلے میں قائم اکیڈمیوں پر بڑی پابندی عائد ۔۔۔۔ طلباء و طالبات کے کام کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق سرکاری کالجوں کے اساتذہ پر اکیڈمیوں، نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پاپندی عائد کردی گئی ہے ۔ جو اساتذہ اس حکم کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں نہ پڑھانے کا بیان حلفی تمام سرکاری کالجوں کے پروفیسرز اور اساتذہ صاحبان اسٹامپ پیپر پر جمع کرائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔ بیان حلفی کے مطابق کالج اساتذہ کالج کے اوقات کے بعد اور پارٹ ٹائم میں بھی نجی اداروں میں کوچنگ کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ خفیہ ٹیمیں تمام اساتذہ کی مانیٹرنگ کریں گی۔اس حوالے سے پنجاب لیکچررزایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبد الخالق نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ نا انصافی پر مبنی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ اگر حکومت نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو لاہور سمیت پنجاب بھرکے کالجوں میں احتجاج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس وقت سرکاری کالجوں میں 18 ہزار 163 اساتذہ تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔