counter easy hit

معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کا کن نامور شخصیات کے ساتھ افیئر رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مقبول اداکارہ ریما خان نے 8 سال بعد اپنی شادی کے پہلے کی اور بعد کی زندگی کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کے انہیں زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، شادی کے بعد بھی انہوں کو کافی جگہ پر پرفارمنس کرتے دیکھا گیا ،پاکستانی سپر اسٹار ریما نے کچھ عرصہ پہلے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں زندگی میں بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ساتھ ہی شادی سے پہلے کی اور بعد کی زندگی کے بارے میں بتایا ، ہر شوبز اسٹار کی طرح ریما خان کی زندگی میں بھی مشکلات آئیں ، ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے اور انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری اور ڈانس سے خود کو منوایا ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے انہیں ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے شادی کے بعد کی مشکلات سمیت شادی سے قبل کی زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرنی پڑی ، ریما خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کا نام کبھی اداکار بابرعلی کے ساتھ جوڑا گیا تو کبھی شان کیساتھ اداکارہ کے مطابق انہیں یہ خبریں پڑھ کر بھی دکھ پہنچا تھا کہ ان کے تعلقات کسی سیاستدان سے ہیں اور وہ ان کے ساتھ چھٹیاں منانے سوئٹزرلینڈ گئی ہیں