counter easy hit

ترکی میں 100سابق پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترک انتظامیہ نے 100سابق پولیس اہلکاروں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

Released arrest warrant of 100 former police officers in Turkeyترک سرکاری ایجنسی کے مطابق ان افراد پر بغاوت کا الزام ہے اور پولیس نےان میں سے 63 سابق اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ترکی میں گذشتہ برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تکہزاروں افراد کو گرفتار، برطرف یا معطل کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے ہزاروں ملازمین کو بھی حکومت مخالف قرار دیتے ہوئے برخاست کیا گیا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کے حامی میڈیا کو بھی بندشوں کا سامنا رہ چکا ہے۔ ان افراد میں فوجی، پولیس، اساتذہ اور سرکاری ملازمین شامل ہیں جن پر شدت پسند گروہوں کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔