counter easy hit

فلم گارڈینز آف دی گلیکسی 2 کی نئی جھلکیاں ریلیز

سُپر ہیروز کے ایکشن پر مبنی ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم گارڈینز آف دی گلیکسی والیم ٹو کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ۔

Release the new highlights of the film 'The Guardian of the Galaxy 2'

Release the new highlights of the film ‘The Guardian of the Galaxy 2’

برطانوی ناول نگارڈین ایبنیٹ کی کتاب سے ماخوذ اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سُپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، یہ سُپرہیروز دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے منفی طاقتوں کے عزائم ناکام بنادیتے ہیں۔ کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ،سیلوسٹرا سٹیلون،کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن ،کرس سیلیوَن،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گُن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹڈکرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website