counter easy hit

معروف شاعرہ، مصنفہ و کالم نگارمحترمہ شمیم خان  کی دوسری شاعری کی کتاب کی تقریب رونمائی کا رنگا رنگ انعقاد، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کا خراج تحسین

پیرس(یس اردو نیوز) معروف شاعرہ ومصنفہ و کالم نگار محترمہ شمیم خان کی دوسری شاعری کی کتاب کی پروقار تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب کا اہتمام فرانس میں خواتین کی پہلی ادبی تنظیم. “راہ ادب ” اور ” لے فم دو موند ” کے زیر اہتمام  کیا گیا جس کی نمائندگی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت محترمہ روحی بانو اور ممتاز مصنفہ و کالم نگار اور شاعرہ محترمہ ممتاز ملک نے کیا ۔ اس موقع پر رنگا رنگ محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

شرکائ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ شمیم خان کی شاعری دلچسپ جذبہ احساس سے مزین ہے جس میں گزشتہ دور کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں کی امید کا دیا بھی روشن ملتا ہے۔  ان کی کتاب ’’رفتہ رفتہ‘‘ قارئین کو بہت متاثر کریگی۔ جس میں ہماری  نوجوان نسل کیلئے بہت انمول خزانہ رقم کر دیا گیا ہے۔

سرسل 5میی!\ 2018 کو پیرس کے شہرسرییسل میں شمیم خان کی کتاب رونمایی کی تقریب

 

رفتہ رفتی ہ رفتہ کی رونمایی پر کیک کقٹ کاٹا جا رہا ہےا

رفتہ رفتی ہ رفتہ کی رونمایی پر کیک کقٹ کاٹا جا رہا ہےا

کتاب کی تقریب رونمائی