counter easy hit

آصف زرداری کے بچوں کے ساتھ بھٹو لگانے کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لگانے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

Rejects petition against Asif Zardari childrens to use puts the Bhutto with nameاسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لگانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رئیس عبد الواحد کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار نے کہا کہ بلاول، بختاور اور آصفہ کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے اور ان کا نام تبدیل کرنا پاکستانی قوم کیساتھ مذاق ہے، لہذا عدالت آصف زرداری کے تینوں بچوں کو اپنے نام کیساتھ بھٹو لگانے سے روکے۔ تاہم ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نام کی تبدیلی زرداری فیملی کا اپنا نجی معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری پارٹی کے شریک چیرمین بنے تھے جب کہ بلاول ، بختاور اور آصف کے ناموں کے ساتھ بھٹو کا لاحقہ منسلک کردیا گیا تھا۔