counter easy hit

پشاور میں گاڑی سے 45 ہزار کارتوس برآمد، 2 ملزم گرفتار

پشاور: جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ہزاروں کارتوس پنجاب لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Recovered 45 thousand cartridge from car in Peshawar, 2 suspects arrestedپشاور میں جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 45 ہزار سے زائد کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزمان اسلحے کو پنجاب لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان کارتوس باڑہ خیبر ایجنسی سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ہشت نگری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔