counter easy hit

ایف بی آر کا کردار انفورسمنٹ تک محدود کرنے کی سفارش

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے کرپشن و ٹیکس چوری روکنے کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریگولیٹری اختیارات ختم کرکے پاکستان ریونیو ریگولیٹری اتھارٹی (پی آر آر اے) قائم کرنے کی سفارش کردی۔

Recommend to limit the role of the FBR to the Inforcement

Recommend to limit the role of the FBR to the Inforcement

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق نیب کی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے سفارش کی ہے کہ ریونیو جنریشن سے متعلق قانون سازی کیلیے قائم کی جانے والی آزاد و خودمختار پاکستان ریونیو ریگولیٹری اتھارٹی کو وزیراعظم کے ماتحت ہونا چاہیے جو براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرے۔ دستاویز میں کہا گیاکہ ملک میں ٹیکس ریونیو جنریشن کیلیے قانون سازی و پالیسی سازی کا اختیار پاکستان ریونیو ریگولیٹری اتھارٹی (پی آر آر اے) کے پاس ہونا چاہیے اور اس اتھارٹی کی جانب سے جو بھی قانون سازی کی جائے اور پالیسی مرتب کی جائے اس پر عملدرآمد کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے پاس ہونا چاہیے۔

دستاویز میں کہا گیاکہ پاکستان ریونیو ریگولیٹری اتھارٹی  10ارکان پر مشتمل ہوجس میں 5 ممبران پروفیشنل ممبر ہونے چاہیئں، 3 اکانومسٹ، 1قانونی ماہر اور1چارٹر اکاؤنٹنٹ اس ریگولیٹری اتھارٹی کا ممبر ہونا چاہیے۔ دستاویز میں کہا گیاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو وزارت خزانہ کے ماتحت صرف عملدرآمد کرانے والے ادارے کے طور پر کام کرنا چاہیے اور ایف بی آر کو ریگولیٹری کے کردار سے آزاد کردینا چاہیے۔

نیب کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ ٹیکس ایپلٹ اتھارٹیز اسکیم کو بھی آئین کی شقوں کے مطابق بنایا جائے اور ایڈجوڈیکیشن آفیسرزکو ایف بی آر کے دائرہ کار و دائرہ اختیار سے نکالا جائے جبکہ کمشنرز اپیلز اور کلکٹرز اپیلز براہ راست وزارت قانون و انصاف کے ماتحت کام کریں، ایپلٹ ٹربیونلز کے ممبران کی تقرری متعلقہ ہائیکورٹس کی جانب سے کی جائے۔ یہ ایپلٹ ٹربیونل اور ان کے ممبران براہ راست متعلقہ ہائیکورٹ کے ماتحت کام کریں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جو افسران ایک مرتبہ ایپلٹ ٹربیونل کے ممبر کے طور پر تقرری کیلیے ٹرانسفر کیے جائیں توباقی ماندہ سروس کے دوران ان کی اپنی اصل ڈپارٹمنٹ میں واپسی پر پابندی ہونی چاہیے، چونکہ ایگزیکٹو کے زیر کنٹرول ٹیکس مشینری خوف زدہ و متاثرہ ٹیکس دہندہ کو صاف و شفاف اور فوری انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے ایف بی آر میں ریگولیٹری اور عملدرآمد کو الگ الگ کردیا جائے، ریگولیٹر کے طور پر الگ سے اتھارٹی قائم کی جائے اور عمل درآمد کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہونے چاہئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website