counter easy hit

راولپنڈی: آر ڈی اے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو گلشن آباد میں غیر قانونی طور پر تعمیر پلازہ کو بلڈوز کرنے سے زبردستی روک دیا گیا

راولپنڈی(اصغر علی مبارک) آر ڈی اے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو گلشن آباد میں غیر قانونی طور پر تعمیر پلازہ کو بلڈوز کرنے سے زبردستی روک دیا گیا۔ پلازہ کا ملک راجہ افتخار ولد غلام مرتضے سکنہ کلیال آر ڈی اے کے بلڈوزر کے سامنے کھڑا ہو گیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ٹیم کو غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ پلازہ کا بیسمنٹ بلڈوز کرنے سے روک دیا اور شدید نتائج کی دھمکیاں دیں۔ آر ڈی اے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سپرانٹینڈنٹ ندیم اور بلڈنگ انسپکٹر راجہ ارسلان و دیگر عملہ خوف و حراس کا شکار اور پلازہ مالکان سامنے بے بس ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوز کرنے سے ٹیم کو زبردستی روکنے پر آر ڈی اے کا پلازہ مالک راجہ افتخار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا امکان ہے۔

راولپنڈیکے علاقے  گلشن آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرنے والی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ٹیم کو پلازہ مالکان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریشنل ٹیم کو بلڈوزر کے سامنے کھڑا ہو کر روک دیا گیا۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو شدید نتائج کی دھمکیاں۔ آر ڈی اے کا عملہ ہر حال میں غیر قانونی تعمیرات بلڈوز کرنے پر بضد ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website