counter easy hit

روات، جی ٹی روڈ ناجائز تجاوزات کے خلاف موٹروےہائی ویز پولیس این ایچ اے کا مشترکہ گرینڈآپریشن

RAWAT, MOTORWAYS, AND, HIGHWAYS, POLICE, CONDUCTED, GRAND, OPERATION , AGAINST, ILLEGAL, PASSAGES, ON, ROADروات (اسد حیدری ) روات جی ٹی روڈ ناجائز تجاوزات کے خلاف موٹروےہائی ویز پولیس این ایچ اے کا مشترکہ گرینڈآپریشن۔  آئیجی نیشنل ہای ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور ڈی آی جی موٹروے پولیس نارتھ زون عباس احسن کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو جہلم شہریار سکندر کی زیرِ نگرانی جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کو آغازکیا گیا، اس سلسلے میں ٹی چوک روات سے سواں کیمپ تک ایڈورٹائزنگ بورڈ، عارضی کھوکھے، اور دیگر تمام تجاوزات ہٹائی  گیں، آپریشن ڈی ایس پی  بیٹ 5 علائوالدین ، ایڈمن الطاف قادر، آپریشن آفیسر وحید کیانی، سیکٹر پی آر او شوکت یاسین، انسپکٹر مظہرالحق، حنیف شگری، ڈپٹی ڈایریکٹر این ایچ اے ارشد ملک، اے ڈی رانا خالد ایس ایچ او تھانہ سہالہ اورموٹروے پولیس کی بھاری نفری نے کیا، عوام علاقہ اور جی ٹی روڈ استعمال کرنے والوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہا،ایس ایس پی شہریار سکندر نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے ساتھ تجاوزات نہ صرف غیر قانونی ھے بلکہ  ٹریفک کے بلا تعطل روانگی کہ ساتھ ساتھ حادثات کا باعث بھی بنتی ھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے بلاتعطلروانگی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہی کریں گے،اس موقعہ پر انہوں نے موٹروے پولیس افسران کو ھدایت دی کہ سواں سے لے کر ٹی چوک تک جی ٹی روڈ پر تمام سکولوں کی انتظامیہ سے رابطہ کر کہ سکول کہ اوقات میں ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنایا جاۓ اور ایڈیشنل نفری سے ٹریفک بہاؤ کو کنٹرول کیا جاۓ۔

RAWAT, MOTORWAYS, AND, HIGHWAYS, POLICE, CONDUCTED, GRAND, OPERATION , AGAINST, ILLEGAL, PASSAGES, ON, ROADRAWAT, MOTORWAYS, AND, HIGHWAYS, POLICE, CONDUCTED, GRAND, OPERATION , AGAINST, ILLEGAL, PASSAGES, ON, ROADRAWAT, MOTORWAYS, AND, HIGHWAYS, POLICE, CONDUCTED, GRAND, OPERATION , AGAINST, ILLEGAL, PASSAGES, ON, ROAD