counter easy hit

راولپنڈی، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بنک لوٹ لیا گیا، مزاحمت پر گارڈ زخمی

راولپنڈی (کرائم رپورٹ) بینک ڈکیتی میں ملوث ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگے۔  اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی جس کے بعدسی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز موقع پر پہنچ گے ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تھانہ صادق آباد  کے علاقے میں بینک ڈکیتی ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکونے فائرنگ کرکے گارڈ کو زخمی کردیا، صادق آباد کے علاقے میں بنک ڈکیتی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی جس میں زخمی گارڈ کا خون بھی بنک کے اندر پڑا ہے۔ بنک میں 6 ڈاکو نے لوٹ مار کیْ مذاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ،بنک کا سکیورٹی گارڈ نور کلیم زخمی ہوگیا۔ جسے بعد میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔