counter easy hit

راولپنڈی، انتظامیہ بسنت روکنے میں کلی ناکام، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے متعدد زخمی

راولپنڈی (رپورٹ اصغر علی مبارک)راولپنڈی شہر میں بسنت زور شور سے منائی جا رہی ہے متعلقہ انتظامیہ بری طرح ناکام ہوائی فاہرنگ اتش بازی پولیس نے پتنگ بازی میں پکڑے جانے والوں  سے پولیس رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا دوسری طرف جن کے پاس پو لیس کو دینے کے لیے  کچھ نیں تھا ان کے خلاف مقدمات درج پورا دن تھانوں میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا .

اطلاعات کے مطابق اصغر مال کالج کے قریب ہوائی فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہوگیا ۔ راولپنڈی میں بسنت پر فائرنگ کے واقعات میں میں زخمیوں کی تعداد 6 ہوگی  ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت ہوائی فائرنگ صادق آباد میں نوجوان قاسم زخمی ہوگیا۔ ایک  زخمی نوجوان کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے  پتنگ بازی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔  پولیس نے پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 73 مقدمات درج کر کے 89 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

CRACK, DOWN, BY, RAWALPINDI, POLICE, FOR, KITE, SELLERS, AND, FLYERS