counter easy hit

رنبیر کو والد رشی کپور کی باتوں پر پھر سے شرمندگی کا سامنا

ممبئی: رنبیر کپور نے ایک بار پھر اپنے والد رشی کپور کو جذباتی قرار دیتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ میرے والد کی باتوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Ranbir again face embarrassment on Papa Rashi Kapoor's talk

Ranbir again face embarrassment on Papa Rashi Kapoor’s talk

نامور اداکار رشی کپورکے بارے میں یہ کہاجائےکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جنگ کا محاذ کھول رکھا ہے تو غلط نہ ہوگا وہ فلموں میں کم اور ٹویٹر پر زیادہ متحرک نظر آتے ہیں، آئے روز کوئی نہ کوئی منفی بات کرکے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ہوا دیتے رہتے ہیں، کچھ عرصے قبل انہوں نے اپنے بیٹے رنبیرکپور کی فلم جگاجاسوس کی ناکامی پر فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو اور موسیقار پریتم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی تھیں۔ اپنے والد کی حرکتوں سے پریشان رنبیرکپور کئی بار شرمندگی اٹھا چکے ہیں، ان کے منفی بیانات سے تنگ آکر انہوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ان کے والد بہت جذباتی آدمی ہیں لہٰذا ان کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہ لیاجائے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب رنبیر سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے والد کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کے متعلق کیا کہیں گے کہ جواب میں رنبیر نے کہا کہ میرے والد بہت جذباتی آدمی ہیں ، میری درخواست ہے کہ رشی کپور نے ہدایت کار انوراگ باسو کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اسے سنجیدگی سے نہ لیاجائے کیونکہ اس وقت وہ فلم کی ناکامی کی وجہ سے غصے میں تھے اور غصے میں انسان کو علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہاہے، میں خود اپنے والد کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتا اور ان کی باتوں کو ہوا میں اڑا دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر بھی رشی کپور کی جانب سے کی گئی متنازعہ ٹویٹ نے رنبیر کپور کو شرمندہ کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ ان کے والد رات ساڑھے 10 بجے کے بعد ہوش میں نہیں رہتے انہیں خود معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، شکر ہے میرے اسکول کے زمانے میں ٹویٹر نہیں تھا ورنہ پاپا میرے رزلٹ کے بارے میں نجانے کیا کیا ٹویٹس کردیتے۔

About Hasnain Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website

You must be logged in to post a comment Login